0
Saturday 7 Dec 2019 21:35

سلکٹڈ نے ملکی معیشت تباہ کردی، بلاول بھٹو زرداری

سلکٹڈ نے ملکی معیشت تباہ کردی، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ وزیر اعظم نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم نے ہماری معیشت کو تباہ کردیا ہے، کاروباری برادری اور بیوروکریسی نیب گردی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، ایسے ماحول میں جو حکومت کام کر رہی ہے وہ سندھ کی حکومت ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کو کئی مسائل کا سامنا ہے، مہنگائی کے سونامی اور ٹیکسوں کے طوفان سے عوام پریشان ہیں۔ مزدوروں کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا، عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی مسائل کا حل نکال سکتی ہے، پاکستان میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہے اور ہم عوامی حکومت بناکر رہیں گے، پیپلزپارٹی نے ہر دور میں مزدور طبقے کی تنخواہوں میں اضافہ کیا، اگر ہمیں معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے تو سخت محنت کرنا ہوگی، بے روزگاری کا مقابلہ کرنا ہے تو مزدوروں کو نوکریوں سے نکالنے کے بجائے تنخواہیں دینا ہوں گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کو امید تھی ان کو ایک کروڑ نوکریاں ملیں گی لیکن آج وہ ناامید ہو چکے، معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے تو چھوٹے تاجروں کے لیے اسکیم لائی جائے، ارب پتیوں کے لیے بننے والی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو بند کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم سندھ حکومت کو برا بھلا کہتے رہتے ہیں، وہ بتائیں کہ انہوں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کتنے مفت علاج کے اسپتال بنائے۔ لاہور میں کتنے انڈرپاسز اور فلائی اوورز کا افتتاح کیا ہے، پنجاب میں شیرشاہ سوری سے پوچھیں کہ ایک سال میں کتنے منصوبوں کا افتتاح کیا، ہم نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا اور عمران خان اس میں کٹوتی کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 831389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش