0
Saturday 7 Dec 2019 21:49

رہنما پیپلزپارٹی سلیم مانڈووی والا بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

رہنما پیپلزپارٹی سلیم مانڈووی والا بھی نیب کے ریڈار پر آگئے
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کرلیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک اور راہنما نیب کے ریڈار پر آگئے۔ نیب راولپنڈی نے سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا۔ ان سے جعلی بینک اکاونٹس سے متعلق کیس میں پوچھ گچھ ہو گی۔ نیب سلیم مانڈوی والا سے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون سے کاروباری لین دین سے متعلق بھی سوالات کرے گا۔ نیب راولپنڈی نے اعجاز ہارون کو اومنی گروپ کو 12 پلاٹس فرضی ناموں پر الاٹ کرنے پر گرفتار کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 831390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش