0
Saturday 7 Dec 2019 21:52

ملتان، آئی ایس او کا سالانہ کنونشن جاری، ''محفل مذاکراہ'' میں سابقین کی شرکت 

ملتان، آئی ایس او کا سالانہ کنونشن جاری،
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کا 43واں سالانہ ''اتحاد ملت و استحکام پاکستان کنونشن'' المصطفیٰ ہائوس میں جاری ہے، کنونشن کا آغاز قدرے تاخیر سے ہوا، جس کے بعد محفل مذاکراہ کا اہتمام کیا گیا، محفل مذاکراہ میں ڈویژن بھر کے یونٹس صدور اور اراکین عمومی نے شرکت کی، جبکہ اس موقع پر سابق ڈویژنل صدر سید فرخ مہدی، عابد حسین، جواد مصطفیٰ سرگانہ اور محمد شعیب رضا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ محفل مذاکراہ میں اراکین عمومی نے تنظیمی حوالے سے سینیئرز سے سوالات کیے اور اپنے اپنے یونٹس کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ سالانہ کنونشن کل اختتام پذیر ہوگا، جبکہ کل کی نشست سائبان زہراء میں ہوگی، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین الجانی، سابق مرکزی صدر سید ناصر عباس شیرازی، علامہ اقتدار حسین نقوی اور دیگر رہنماء شریک ہوں گے۔ کنونشن کے اختتام پر نئے سال کے لیے میرکارواں کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔ نومنتخب مرکزی صدر نئے ڈویژنل صدر کا اعلان کریں گے اور حلف بھی لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 831391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش