QR CodeQR Code

نوجوانوں کو فکری طور پر گمراہ کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی ضروری ہے، علامہ وحید کاظمی

7 Dec 2019 22:32

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کا ایک بیان میں وزیرستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک دشمن منفی قوتیں شر پسندی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے وزیرستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن منفی قوتیں شر پسندی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ سیکورٹی فورسز نے ان دہشت گردوں کے لیے اس سرزمین کو قبرستان بنا دیا ہے جو پاکستان کو اپنی محفوظ پناہ گاہ سمجھتے تھے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس ملک میں انتہاء پسندوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ ایسے عناصر کےخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیئے جو تکفیریت اور نفاق کا درس دے کر قوم کے نوجوانوں کو فکری طور پر گمراہ کر رہے ہیں۔ مذہب کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کے تشخص کو داغدار کرنے والے دشمنوں کے آلہ کار ہیں، ان کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام اخوت و رواداری کا درس دیتا ہے۔ کسی بھی بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کو قتل کرنے کے مترادف ہے۔ مذہب و مسلک کی بنیاد پر نفرتیں پھیلانے والے اس ملک کے دشمن اور فکری دہشت گرد ہیں ان کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام کے لیے ریاستی اداروں کی کارکردگی اطمینان بخش ہے۔ دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی اس حقیقت کی عکاس ہے کہ ہمارے ادارے اپنے فرائض سے لمحہ بھر بھی غافل نہیں۔


خبر کا کوڈ: 831394

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831394/نوجوانوں-کو-فکری-طور-پر-گمراہ-کرنے-والے-عناصر-کے-خلاف-کاروائی-ضروری-ہے-علامہ-وحید-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org