QR CodeQR Code

پاک چین سرحد دو روز کیلئے عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ

7 Dec 2019 22:52

پاکستانی اور چائنیز بارڈر حکام کے مطابق خنجراب بارڈ 8 اور 9 دسمبر کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس دوران چین کے صوبے تاشغرغن میں پھنسے ایک سو کے قریب پاکستانی تاجر اور سامان سے بھرے کنٹینر کو پاکستان چھوڑا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک چین سرحد دو روز کیلئے عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا، سرحد کھولنے کا مقصد چین میں پاکستانی تاجروں کی واپسی یقینی بنایا ہے۔ پاکستانی اور چائنیز بارڈر حکام کے مطابق خنجراب بارڈ 8 اور 9 دسمبر کو اوپن رہے گی، اس دوران چین کے صوبے تاشغرغن میں پھنسے ایک سو کے قریب پاکستانی تاجر اور سامان سے بھرے کنٹینر کو پاکستان چھوڑا جائے گا۔ یاد رہے کہ پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت پاک چین سرحد سردیوں کے موسم میں چار ماہ کیلئے بند کر دی جاتی ہے، معاہدے کے تحت بارڈ دس دسمبر کو بند کیا جانا تھا لیکن رواں سال یکم دسمبر کو ہی بند کر دیا گیا، جس کیوجہ سے چین میں ایک سو کے قریب پاکستانی تاجر سامان سمیت پھنس کر رہ گئے، تاجروں کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔ گزشتہ دنوں قانون ساز اسمبلی میں بھی اس معاملے کو اٹھایا گیا تھا جس کے بعد وزارت خارجہ سطح پر رابطہ کرنے کے بعد دونوں ممالک کے حکام نے سرحد کو دو روز کیلئے کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 831398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831398/پاک-چین-سرحد-دو-روز-کیلئے-عارضی-طور-پر-کھولنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org