QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ جلد بنائیں تاکہ عوامی کام ہوں، جہانگیر ترین 

7 Dec 2019 22:49

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ معشیت ہمیں جس حال میں ملی تھی آپ کے سامنے ہے، سابقہ حکومت نے مہنگے بجلی کے پراجیکٹ شروع کیے، کہتا ہوں کہ ساری قیادت فیصلہ کر لے سیکرٹریٹ جلد بن جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کاشتکار کے پاس کپاس کی کوئی اچھی ورائٹی نہیں ہے، گلابی سنڈی پر پیسٹی سائیڈ اثر نہیں کررہی، کپاس کی نئی ورائٹیز کا جائزہ لے کر متعارف کروا رہے ہیں، کپاس کا قابل کاشت رقبہ کم ہو رہا ہے، زرعی مداخل ڈالر مہنگا ہونے سے بڑھے، زرعی ٹیوب ویل پر سبسڈی برقرار ہے، کسان اتحاد کو زرعی پالیسی میں مشاورت کے لئے ساتھ رکھا ہے، بیج پر بھی سبسڈی دے رہے ہیں، کاش پچھلی حکومتوں کو کاشتکار کا فکر ہوتا، آج بھی ماہرین ہیں اور کام کرنے کو بھی تیار ہیں، تین سو ارب روپے سے زرعی ایمرجنسی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، گندم کا حدف اس سال پورا کریں گے، زرعی ٹیوب ہر سبسڈی دی جا رہی ہے، شاہ محمود اور میرے تعلق کی وجہ سے صوبہ جنوبی پنجاب پر کوئی فرق نہیں پڑا، وزیراعلیٰ سے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ جلد بنائیں تاکہ عوامی کام ہوں، معشیت ہمیں جس حال میں ملی تھی آپ کے سامنے ہے، سابقہ حکومت نے مہنگے بجلی کے پراجیکٹ شروع کئے، کہتا ہوں کہ ساری قیادت فیصلہ کر لے سیکرٹریٹ جلد بن جائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نعمان احمد لنگڑیال بھی موجود تھے۔ 

صوبائی وزیر زراعت نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ پندرہ کروڑ کی ادویات پکڑی ہیں جو دو فیکٹریوں میں تیار کی جا رہی تھیں، کسان دشمن ادویات ڈیلر کے خلاف موثر کاروائیاں جاری ہیں، ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ ایکڑ پر گندم کاشت ہو رہی ہے، ہم چھوٹے کاشتکار کو لے کر چل رہے ہیں، پنجاب میں 85 فیصد چھوٹے کاشتکار اور 15 فیصد بڑے کاشتکار ہیں، سبزیوں کے حوالے سے ایک ہروگرام ہے جس ہر عمل درآمد کرنے جا رہے ہیں۔ جہانگیرترین نے کہا کہ شاہ صاحب اور میرے تعلقات بہت اچھے ہیں، ہمارے قائد کا جو زراعت کا مشن ہے جو وعدہ ہے ہم اس کو ضرور پورا کریں گے، قرضے ریکارڈ لیول پر تھے ڈالر بھی نہیں تھے، اب جا کر گورنمنٹ سٹیبل ہو رہی ہے پاکستان کو ایک بہترین بنیاد بنا کر دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 831399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831399/وزیراعلی-پنجاب-جنوبی-سیکرٹریٹ-جلد-بنائیں-تاکہ-عوامی-کام-ہوں-جہانگیر-ترین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org