0
Saturday 7 Dec 2019 23:07

نوشہرہ، ریل گاڑی کی ٹکر سے 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

نوشہرہ، ریل گاڑی کی ٹکر سے 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے علاقے اضاخیل پایان خیابان ٹاون کے قریب ریل گاڑی کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق، جبکہ 2 بچے شدید زخمی ہوگئے۔ اضاخیل پولیس کے مطابق مال گاڑی ریل کی زد میں آنے سے 2 کمسن بچے اپنی ماں اور ماموں سمیت جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں تاج محمد اس کی بھابھی نازیہ اور نازیہ کے 2 کمسن بچے، 4 سالہ بلال اور 3 سالہ خدیجہ شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک 4 سالہ بچہ زوہیب اور 16 سالہ بسمین بی بی شدید زخمی ہوئی ہیں جن کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں شامل ہونے والا بدقسمت خاندان ضلع چارسدہ کے علاقے ہری چند سے امان گڑھ آیا ہوا تھا جو ریل پٹری پیدل عبور کرتے ہوئے پشاور سے راولپنڈی جانے والی مال گاڑی کی زد میں آگیا۔ شادی کی تقریب ماتم کدے میں تبدیل ہوگئی۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمیپلیکس نوشہرہ اور میاں راشد ممیوریل ہسپتال پبی منتقل کیا۔ عوام کی بڑی تعداد خون کے عطیات دینے ہسپتال پہنچ گئی۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے واقعہ پر شدید غم و رنج کا اظہار کیا اور واقعہ کی انکورئری کا حکم دیا ہے۔ ریلوے کے اعلٰی افیسران جائے وقوع پر پہنچ گئے، جبکہ تھانہ اضاخیل میں پولیس کی مدعیت میں رپورٹ درج کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 831403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش