0
Saturday 7 Dec 2019 23:12

وزیراعلیٰ پنجاب نے افسروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کر دیں 

وزیراعلیٰ پنجاب نے افسروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کر دیں 
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار نے صوبے بھر میں افسروں کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کردی ہے، مجاز افسران گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011 کے تحت انتظامی بنیادوں، خالی آسامیوں اور آپریشنل ضروریات کو مدنظر رکھ کر ٹرانسفر پوسٹنگ کے اختیارات استعمال کر سکیں گے، مجاز افسران حکومتی محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اہم عہدوں پر مطلوبہ تجربے اور قابلیت کے موزوں کوالیفکیشن کے حامل افسروں کو تعیناتی یقینی بنائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس اور تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 831404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش