QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ پنجاب نے افسروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کر دیں 

7 Dec 2019 23:12

مجاز افسران حکومتی محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اہم عہدوں پر مطلوبہ تجربے اور قابلیت کے موزوں کوالیفکیشن کے حامل افسروں کو تعیناتی یقینی بنائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار نے صوبے بھر میں افسروں کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کردی ہے، مجاز افسران گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011 کے تحت انتظامی بنیادوں، خالی آسامیوں اور آپریشنل ضروریات کو مدنظر رکھ کر ٹرانسفر پوسٹنگ کے اختیارات استعمال کر سکیں گے، مجاز افسران حکومتی محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اہم عہدوں پر مطلوبہ تجربے اور قابلیت کے موزوں کوالیفکیشن کے حامل افسروں کو تعیناتی یقینی بنائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس اور تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 831404

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831404/وزیراعلی-پنجاب-نے-افسروں-کی-ٹرانسفر-پوسٹنگ-کے-حوالے-سے-گائیڈ-لائنز-جاری-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org