0
Saturday 7 Dec 2019 23:35

ملتان میں یتیم اور بے سہارا بچوں کیلئے ''دارالاحساس'' سکول تعمیر کیا جائیگا، عون عباس بپی 

ملتان میں یتیم اور بے سہارا بچوں کیلئے
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا ہے کہ ملتان میں 24 کنال رقبے پر دارالاحساس کی تعمیر کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے اور منصوبے کا پیپر ورک شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کے ہمراہ متی تل روڈ پر واقع وومن یونیورسٹی سے متصل مجوزہ جگہ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال محمودالحسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین بیت المال عون عباس بپی نے اس موقع تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دارالاحساس میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے سکول تعمیر کیا جائے گا، جس میں 100 بچوں کو تعلیم، رہائش، کھانا اور کتابیں سمیت تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ دارالاحساس میں 120 بچیوں کے لیے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ بھی قائم کیا جائے گا، جہاں بچیوں کو کمپیوٹر، سلائی، کڑھائی، بیوٹیشن اور دیگر ہنر سکھائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دارالاحساس میں عمر رسیدہ افراد کے لیے پارک بھی تعمیر کیا جائے گا اور اس پراجیکٹ کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اس موقع پر بتایا کہ 24 کنال زمین دارالاحساس کے لیے مختص کر دی گئی ہے اور زمین کو پاکستان بیت المال کے نام منتقل کرنے کا کیس پنجاب حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ عامر خٹک نے بتایا کہ دارالاحساس سماجی بہبود کا زبردست منصوبہ ہے، وہ زمین کے جلد انتقال کے لیے ذاتی طور پر کوشش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 831413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش