QR CodeQR Code

بحیثیت وکیل یا جج کبھی اپنی ذمہ داریوں سے سمجھوتہ نہیں کیا، جسٹس گلزار احمد

7 Dec 2019 22:13

کراچی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب نامزد چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وکلاء اور عدالتی مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جائیگا، ڈسٹرکٹ کورٹ کے حالات دیکھ کر افسوس اور شرمندگی ہوئی۔ ایک چیمبر میں چار سے پانچ ججز بیٹھے ہیں، اپنے وقت میں ایسی ڈسٹرکٹ کورٹس کی حالت نہیں دیکھی تھی، بار سے منسلک تمام مسائل کو 21 دسمبر کے بعد سے حل کرنا شروع کرونگا۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ میں نے بحیثیت وکیل یا جج کبھی اپنی ذمہ داریوں سے سمجھوتہ نہیں کیا، بار سے منسلک تمام مسائل کو 21 دسمبر کے بعد سے حل کرنا شروع کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نامزد چیف جسٹس نے کہا کہ وکلاء اور عدالتی مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ کورٹ کے حالات دیکھ کر افسوس اور شرمندگی ہوئی۔ ایک چیمبر میں چار سے پانچ ججز بیٹھے ہیں، اپنے وقت میں ایسی ڈسٹرکٹ کورٹس کی حالت نہیں دیکھی تھی، بار سے منسلک تمام مسائل کو 21 دسمبر کے بعد سے حل کرنا شروع کروں گا۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں، ملک بھر کے مسائل دیکھتے ہیں اور حل کی کوششیں کرتے ہیں، کراچی بار ماضی کی روایات کی طرح آئین اور قانون پر کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد بھی کراچی بار ایسوسی ایشن کے ممبر تھے، کراچی بار نے اے کے بروہی جیسے قابل وکیل پیدا کیے، میں خود بھی کراچی بار کا ممبر رہا ہوں۔
ڈسٹرکٹ کورٹ کراچی سے اپنی پریکٹس کا آغاز کیا، ڈسٹرکٹ کورٹ کراچی میں پریکٹس کے دوران بہت کچھ سیکھا، میں نے کبھی بھی وکیل یا جج ہونے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے سمجھوتہ نہیں کیا، نئے آنے والے وکلا کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محنت کریں اور اپنے مطالعہ میں اضافہ کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ کراچی کو بڑے چیلنجز درپیش ہیں، 17 نومبر کو اپنے دورہ میں ججز اور وکلا کی مشکلات کو جانچا ہے، ڈسٹرکٹ کورٹ کراچی اور سینٹرل جیل کو شہر سے باہر منتقل کیا ہوا نہیں معلوم، ڈسٹرکٹ کورٹ کورنگی کی صورتحال بھی تسلی بخش نہیں۔


خبر کا کوڈ: 831421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831421/بحیثیت-وکیل-یا-جج-کبھی-اپنی-ذمہ-داریوں-سے-سمجھوتہ-نہیں-کیا-جسٹس-گلزار-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org