QR CodeQR Code

بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتا، راجہ فاروق

8 Dec 2019 08:00

کشمیری پناہ گزینوں کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت حریت پسندوں کو ترقیاتی پیکیجز یا دیگر مراعات کا لالچ دے کر ان کے دل جیتنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ہرگز نہیں دبا سکتا۔ ہفتہ کو کشمیری پناہ گزینوں کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بھارت حریت پسندوں کو ترقیاتی پیکیجز یا دیگر مراعات کا لالچ دے کر ان کے دل جیتنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے وفد کو بتایا کہ حکومت کشمیری پناہ گزینوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 831427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831427/بھارت-کشمیریوں-کی-تحریک-آزادی-کو-نہیں-دبا-سکتا-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org