QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیخلاف آواز اٹھائیں گے، اینڈی میک ڈونلڈ

8 Dec 2019 08:52

برطانیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی ہر تنظیم کو مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے شمال مشرقی شہروں میں بسنے والوں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم سے آگاہ کرنے کے لئے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ اینڈی میک ڈونلڈ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی ہر تنظیم کو مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہیے۔ تقریب کا انعقاد برطانوی شہر میڈلز برو کی پی ٹی آئی کی منتخب باڈی نے کیا تھا۔ صدر عمران عباسی، نائب صدر اکمل سپرا، سیکرٹری جنرل نجابت رمضان اور ایڈیشنل سیکرٹری عابدہ نیئر نے بھی خطاب کیا۔ پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے تقریب کے شرکا کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم، کرفیو اور لاک ڈاؤن کی صورت حال سے آگاہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 831429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831429/مقبوضہ-کشمیر-میں-مظالم-کیخلاف-آواز-اٹھائیں-گے-اینڈی-میک-ڈونلڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org