QR CodeQR Code

نظام بدلنے کی جدوجہد میں طلبہ اور نوجوانوں کا ساتھ ہونا ضروری ہے، فواد چوہدری

8 Dec 2019 10:09

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے حکومت حاصل کی ہے لیکن ہم ابھی تک نظام بدل نہیں سکے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ابھی نظام بدلنے کی جدوجہد میں لگی ہوئی ہے


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں وزرائے اعلیٰ کے احتساب کا نظام نہیں جبکہ ہم نے حکومت حاصل کی لیکن ابھی تک نظام بدل نہیں سکے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے حکومت حاصل کی ہے لیکن ہم ابھی تک نظام بدل نہیں سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ابھی نظام بدلنے کی جدوجہد میں لگی ہوئی ہے جس کے لیے طلبہ اور نوجوانوں کا ساتھ ہونا ضروری ہے اور ہمارا نکتہ بھی یہی ہے کہ طلبہ یونینز کو بحال ہونا چاہیے۔ ملکی نظام پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وزرائے اعلیٰ کے احتساب کا کوئی نظام نہیں ہے جبکہ چیف سیکرٹریز کے عہدے ختم کردینا چاہیے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ صوبوں میں مالیاتی تقسیم کا نظام بہتر ہو رہا ہے لیکن اس وقت پنجاب کا سارا پیسہ جنوبی پنجاب میں خرچ ہو رہا ہے۔ پشاور میں جاری بی آرٹی منصوبے کی تحقیقات کی حمایت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی یا کسی بھی منصوبے پر تحقیقات ضرور ہونی چاہیے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وزرا کے پی اے بھی رولیکس گھڑیاں پہن کر گھومتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 831442

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831442/نظام-بدلنے-کی-جدوجہد-میں-طلبہ-اور-نوجوانوں-کا-ساتھ-ہونا-ضروری-ہے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org