0
Sunday 8 Dec 2019 10:28

ایرانی سائنسداں امریکہ کی قید سے آزاد ہو گئے

ایرانی سائنسداں امریکہ کی قید سے آزاد ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سائنسداں مسعود سلیمانی امریکی جیل سے آزاد ہو گئے ہیں جبکہ ایران نے بھی امریکی جاسوس جاؤوانگ کو آزاد کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سوئیزر لینڈ کی مشرق وسطی کی ڈائریکٹر محترمہ ٹی ساقی نے تہران کا اچانک دورہ کیا اور ایرانی وزارت خارجہ کے حکام سے بات چیت کے بعد امریکی جاسوس جاؤ وانگ کو لیکر زوریخ پہنچ گئی جبکہ آج صبح ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف اور نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی ایک خصوصی جہاز کے ذریعہ زوریخ پہنچے جہاں سے وہ ایرانی سائنسداں کو اپنے ساتھ لیکر واپس تہران آئیں گے۔ واضح رہے کہ ایرانی سائنسداں مسعود سلیمانی کو شیکاگو ایئرپورٹ پر امریکی ایف بی آئی کے اہلکاروں نے 25 اکتوبر 2018ء میں گرفتار کر لیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی سائنسداں کو آزاد کرانے کے سلسلے میں سوئیزلینڈ کے حکام کی تعریف کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 831448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش