QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے اخبارات نے حکومت اور بیوروکریسی کی میڈیا کوریج کا بائیکاٹ کر دیا

8 Dec 2019 11:36

گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا اجلاس صدر راجہ شاہ سلطان مقپون کی زیرصدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں حکومت اور بیوروکریسی کو اخبارات میں کسی قسم کی کوریج نہیں دی جائے گی، دوسرے مرحلے میں اخبارات کی اشاعت بند کرنے کے ساتھ جی بی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے اخبارات کے بلوں کی عدم ادائیگی پر حکومت اور بیوروکریسی کی میڈیا کوریج کا بائیکاٹ کر دیا۔ صدر راجہ شاہ سلطان مقپون کی زیرصدارت جی بی این ایس کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں حکومت اور بیوروکریسی کو اخبارات میں کسی قسم کی کوریج نہیں دی جائے گی، دوسرے مرحلے میں اخبارات کی اشاعت بند کرنے کے ساتھ جی بی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر میڈیا کو اعتماد میں لے کر احتجاج میں شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کی میڈیا انڈسٹری کے مسائل میں آئے روز اضافے اور محکمہ اطلاعات کے حکام کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ محکمہ اطلاعات نے وزیراعلیٰ اور چیف سکریڑی گلگت بلتستان کے احکامات کو خاطر میں نہیں لایا۔ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کے واضح احکامات کے باوجود مقامی اخبارات کے بقایہ جات کی ادائیگی نہ ہونے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ انہیں نہ چیف سیکرٹری اور نہ ہی وزیر اعلیٰ کے احکامات کی پرواہ ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2014ء تا جون 2018ء تک کے بقایہ جات انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں گزشتہ دو سال سے پڑے ہوئے ہیں اور محکمہ کے ذمہ داران نے بل کو فٹ بال بنایا ہوا ہے جبکہ جون 2019ء تا نومبر 2019ء کے بلوں کی بھی ادائیگی میں کوئی پیش رفت نہیں دکھائی دے رہی ہے، جب تک ان بلوں کی ادائیگی نہیں ہوتی تب تک حکومتی کوریج کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 831463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831463/گلگت-بلتستان-کے-اخبارات-نے-حکومت-اور-بیوروکریسی-کی-میڈیا-کوریج-کا-بائیکاٹ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org