QR CodeQR Code

میانوالی، تیز رفتار گاڑی نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے

8 Dec 2019 11:38

ریسکیو عملہ اطلاع ملنے پر پہنچا اور ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی، جن کی انتھک کوششوں کے بعد ایک شخص زندہ بچا لیا گیا۔ ریسکیو عملے کے مطابق ڈوبنے والوں میں 2 بچوں کے علاوہ 3 خواتین بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پپلاں کے قریب میانوالی سے جانیوالی تیز رفتار گاڑی نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے، ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا، دیگر کی تلاش کیلئے ریسکیو عملہ آپریشن میں مصروف ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیری ڈبے میں سوار مرد و خواتین اور 2 بچوں پر مشتمل خاندان منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ پپلاں کے قریب کنٹرول کھونے کے سبب گاڑی نہر میں جا گری۔ گاڑی میں سوار تمام افراد پانی کی لہروں کی نذر ہو گئے، ریسکیو عملہ اطلاع ملنے پر پہنچا اور ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی، جن کی انتھک کوششوں کے بعد ایک شخص زندہ بچا لیا گیا۔ ریسکیو عملے کے مطابق ڈوبنے والوں میں 2 بچوں کے علاوہ 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 831465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831465/میانوالی-تیز-رفتار-گاڑی-نہر-میں-گرنے-سے-ایک-ہی-خاندان-کے-7-افراد-ڈوب-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org