0
Sunday 8 Dec 2019 12:04

پشاور، شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ریونیو دربار شروع، 2 پٹواریوں کیخلاف انکوائری احکامات

پشاور، شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ریونیو دربار شروع، 2 پٹواریوں کیخلاف انکوائری احکامات
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں شہریوں کو درپیش مسائل بروقت حل کرنے کیلئے انتظامیہ نے ریونیو دربار شروع کر دیا، شہری بھی عرصہ دراز سے درپیش مشکلات کے حل کیلئے پہنچ گئے۔ ریکارڈ میں غلطیوں اور کوتاہی پر دو پٹواریوں کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ریونیو دربار کا آغاز کر دیا، اراضی سے متعلق مشکلات اب موقع پر حل ہوں گی، شہری بھی سہولیات سمیت زمین کے نقولات، فردات سمیت دیگر اسناد کی جلد فراہمی کے اقدامات پر مطمئن ہیں، کہتے ہیں اس قسم کی سرگرمیاں جاری رکھنی چاہیئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پہلے ہی دن سینکڑوں درخواست دہندگان نے ریونیو دربار میں افسران کو اپنے مسائل کے بارے میں بتایا جن کو موقع پر حل کیا گیا۔ ریونیو دربار میں افسران نے پٹواریوں کے رجسٹر و ریکارڈ بھی چیک کئے، جبکہ ریکارڈ میں غلطیوں اور کوتاہی پر دو پٹواریوں کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات بھی جاری کئے۔
خبر کا کوڈ : 831478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش