0
Sunday 8 Dec 2019 12:35

خواجہ سراؤں کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، پشاور پولیس

خواجہ سراؤں کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، پشاور پولیس
اسلام ٹائمز۔ سپرنٹنڈںٹ آف پولیس (ایس پی) پشاور سٹی سرکل محمد شعیب نے کہا ہے کہ کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے خواجہ سراؤں کے تحفظ اور حقوق کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، خواجہ سراء ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں جن کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم منزل فاؤنڈیشن کی صدر آرزو اور دیگر عہدیداروں نے ایس پی سٹی محمد شعیب سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ماہی گل اور رخسار سمیت دیگر خواجہ سراء بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ایس پی سٹی محمد شعیب نے واضح کیا کہ خواجہ سراء ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں جن کے تحفظ کو اولین ترجیح سمجھتے ہوئے پولیس کی جانب سے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سراء بھی برابر کے شہری ہیں۔ اس موقع پر موجود منزل فاؤنڈیشن کی صدر آرزو اور دیگر خواجہ سراؤں نے محکمہ پولیس کی جانب سے تحفظ فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے سمیت گذشتہ دنوں خواجہ سراء سے رقم کا مطالبہ کرنے کا مسئلہ حل کرنے پر ایس پی سٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خواجہ سراؤں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی خاطر چند تجاویز بھی پیش کئے جس پر ایس سٹی کی جانب سے عملدرآمد کرانے کی یقین دہائی کرائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 831485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش