QR CodeQR Code

حویلیاں طیارہ حادثے کی وجوہات 3 برس بعد بھی سامنے نہ آسکیں

8 Dec 2019 12:42

بلیک باکس، گائیڈ کنٹرول سسٹم، فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر، وائس ڈیٹا ریکارڈر سے کیا ملا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے بارہا رپورٹ طلب کرنے کے باجود سول ایوی ایشن حکام نے تاریخ پر تاریخ مانگنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔


اسلام ٹقائمز۔ حویلیاں طیارہ حادثے کو 3 برس گرر چکے لیکن اس کی تحقیقاتی رپورٹ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ کی ادائیگی تو ہو چکی ہے لیکن وہ یہ بات اب تک نہیں جان سکے کہ ان کے پیارے جس طیارہ میں سور تھے اسے حادثہ درپیش ہونے کی اصل وجوہات کیا تھیں۔ حویلیاں میں پی کے 661 طیارے کا المناک حادثہ معروف نعت خواں جنید جمشید سمیت 48 افراد کی جانیں لے گیا۔ بلیک باکس، گائیڈ کنٹرول سسٹم، فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر، وائس ڈیٹا ریکارڈر سے کیا ملا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے بارہا رپورٹ طلب کرنے کے باجود سول ایوی ایشن حکام نے تاریخ پر تاریخ مانگنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ ڈائریکٹر سول ایوی ایشن عبداللہ خان نے بتایا کہ ایئرکرافٹ انسیڈینٹ انوسٹی گیشن بورڈ خودمختار ادارہ ہے اور وہ اس سانحے کے تحقیق کر رہا ہے۔ اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو انشورنس کی رقم کی ادائیگی کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 831487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831487/حویلیاں-طیارہ-حادثے-کی-وجوہات-3-برس-بعد-بھی-سامنے-نہ-آسکیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org