0
Sunday 8 Dec 2019 13:05

بھارت، فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک

بھارت، فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسکول بیگ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 43 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے اے ایف پی نے پولیس کا حوالہ دے کر کہا کہ شہر کے پرانے کوارٹر میں صبح سویرے ہی آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس کے مطابق مذکورہ جگہ انتہائی تنگ ہے اور وہاں متعدد چھوٹے کارخانے اور اسٹوریج یونٹس ہیں۔ نئی دہلی کے نائب چیف فائر آفیسر سنیل چودھری نے بتایا کہ 'کم از کم 50 افراد کو بچا لیا گیا'۔ انہوں نے بتایا کہ جس عمارت میں آگ لگی وہ چار یا پانچ منزلہ تھی اور اس کے اندر مزدور اور فیکٹری کے دیگر کارکن سو رہے تھے۔ چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا لیکن امدادی کام جاری ہے۔ فائر آفیشلز کا کہنا تھا کہ صدر بازار کے تجارتی مرکز میں اندھیرے، ناقص روشنی والے مقامات تک رسائی حاصل کرنا بہت مشکل تھا۔

مقامی نیوز چینلز نے آگ بجھانے والے افراد کی فوٹیج نشر کی جس سے لوگوں کو تنگ گلیوں سے نکال کر قریبی ہنگامی گاڑیوں تک پہنچایا گیا۔ فائر فائٹرز کے اہلکاروں نے بتایا کہ عمارت اسکول کے تھیلے اور پیکنگ میٹریل سے بھری ہوئی تھی لیکن تاحال آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں غیر یقینی ہیں۔ دہلی کے شمالی ضلع کی ڈپٹی پولیس کمشنر مونیکا بھردواج نے بتایا کہ اس واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد '43' ہو گئی ہے جبکہ 16 دیگر افراد ابھی بھی مقامی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ بھاردواج نے مزید بتایا کہ 'فائر ڈپارٹمنٹ نے امدادی کام مکمل کرلیا ہے اور وقوعہ پر مزید لاشیں نہیں ہیں تاہم ہمیں ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہے'۔ دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ 'رانی جھانسی روڈ پر دہلی انج منڈی میں آگ انتہائی خوفناک ہے، میرے خیالات ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔" انہوں نے مزید کہا 'زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہاں ہیں۔ حکام سانحہ کی جگہ پر ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔'
خبر کا کوڈ : 831491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش