QR CodeQR Code

میاں جاوید لطیف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات

8 Dec 2019 14:17

نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لیے آٹھ مشترکہ رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ نیب کے مطابق میاں جاوید لطیف نے اپنے اہلخانہ کے نام اربوں روپے کی جائیداد بنائی، حبیب کالونی شیخوپورہ میں 12 مرلے کا گھر ڈیڑھ ایکڑ تک بڑھ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے میاں جاوید لطیف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات شروع کر دیں۔ نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لیے آٹھ مشترکہ رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ نیب کے مطابق میاں جاوید لطیف نے اپنے اہلخانہ کے نام اربوں روپے کی جائیداد بنائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما کے خلاف موصول شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حبیب کالونی شیخوپورہ میں 12 مرلے کا گھر ڈیڑھ ایکڑ تک بڑھ گیا، میاں جاوید لطیف کے سیاست میں آنے بعد اثاثوں میں اضافہ ہوا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ میاں جاوید لطیف کے درجنوں اثاثے ان کی اہلخانہ کے نام پر ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے منگل کو نیب نے نون لیگ کے صدر شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کے ہونے والے اجلاس میں چھ کرپشن ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں شہباز شریف کے خلاف کرپشن کیس کی انکوائری کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔ شہباز شریف کے علاوہ سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمان کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے، ساتھ ہی پیپلز پارٹی کی رہنما فرزانہ راجا کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 831497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831497/میاں-جاوید-لطیف-کے-خلاف-اختیارات-ناجائز-استعمال-کی-تحقیقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org