0
Sunday 8 Dec 2019 15:23
مریم نواز والد کی تیمارداری کرنے کیوں نہ جائیں؟

عمران خان کو دن رات نون لیگ کا خیال ستاتا ہے، مریم اورنگزیب

مالم جبہ کیس میں عمران صاحب کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہیے
عمران خان کو دن رات نون لیگ کا خیال ستاتا ہے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ‎مریم نواز کو میرٹ پر ضمانت دی ہے تو پھر وہ اپنے والد کی تیمارداری کرنے کیوں نہ جائیں؟ مریم نواز کی جانب سے بیرون ملک جانے کی درخواست پر حکومتی تنقید کے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور 2 درجن ترجمانوں کا مسئلہ مہنگائی، معیشت کی بدحالی اور روزگار نہیں، عمران خان کو دن رات صرف نوازشریف، شہباز، مریم، حمزہ اور مسلم لیگ (ن) کا خیال ستاتا رہتا ہے۔ ‎‎سرکاری خرچ پر نیب اور پی آئی ڈی کو شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فیصلے کے بعد اپنی والدہ کو بسترِ مرگ پہ چھوڑ کر وطن واپس آئیں، ان پر آج تک ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھا، ان پر ابھی تک کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا اور آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا، وہ 3 مہینے نیب کی حراست میں رہیں لیکن نیب کوئی کرپشن ثابت نہیں کر سکا، انہیں گرفتار کرنے کے لئے الزام لگایا کہ دادا نے پوتی کو جائیداد میں حصہ کیوں دیا۔ ‎مریم نواز کو لاہور ہائی کورٹ نے میرٹ پر ضمانت دی تو پھر وہ والد کی تیمار داری کے لیے لندن کیوں نہ جائیں۔ ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجمان اپنے بیانات سے زیرِ سماعت مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فارن فنڈنگ اور بی آر ٹی کھڈے کیس میں پوری پی ٹی آئی کا نام ای سی ایل میں شامل ہونا چاہیے، ‎پارلیمان اور پی ٹی وی پر حملہ، مالم جبہ کیس میں عمران صاحب کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 831505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش