0
Sunday 8 Dec 2019 16:14

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رتہ کلاچی میں نامعلوم افراد نے نور ولی ولد خورشید عالم قوم وزیر کے گھر پہ دھاوا بول دیا۔ مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں نور ولی اور اس کی بیوی شدید زخمی ہو کر موقع پہ ہی دم توڑ گئے۔ حملہ آور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس موقع پہ پہنچ گئی ہے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق قتل کا واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 831507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش