QR CodeQR Code

ترقی کے لئےعلاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے اعلٰی ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائیگا

دوراندیش رہنماؤں نے ترقی اور خوشحالی کے لیے سارک چارٹر مرتب کیا

8 Dec 2019 16:32

وزیراعظم 15 دسمبر سے تین ممالک کے دوروں پر جائیں گے، جس کا آغاز وہ بحرین سے کریں گے، جہاں انہیں اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا جائیگا، پھر سوئٹزر لینڈ جائیں گے اور اس کے بعد وہ ملائشیا کا دورہ کریں گے، عمران خان ملائشیا میں اپنے سرکاری دورہ ختم کرنے سے قبل جنیوا میں مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی بحرین نے اسی اعزاز سے نواز تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان انفرادی، قومی اور خطے کی ترقی کے لئے علاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے۔ 35ویں سارک چارٹر ڈے کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ سارک ممالک کے دوراندیش رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سارک چارٹر مرتب کیا۔ آج کا دن ہماری توجہ غربت، جہالت، بیماری اور پسماندگی کے خاتمے کی طرف دلاتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کے لئے پُرعزم ہے، توقع ہے کہ سارک پراسس میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی۔ پاکستان انفرادی ، قومی اور خطے کی ترقی کے لئےعلاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے، برابری اور باہمی عزت کے اصول پر کاربند رہتے ہوئے موثر علاقائی تعاون کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ بحرین کے سرکاری دورے پر جائیں گے جہاں ان کو ملک کے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے بتایا کہ وزیراعظم کو بحرین کا اعلیٰ سول ایوارڈ شاہ حماد آرڈر آف رینسانس دیا جائے گا۔ زلفی بخاری نے بتایا کہ عمران خان کی خلیفہ بن سلمان اور شاہ حماد بن  عیسیٰ ال خلیفہ سے ملاقات ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم بحرین کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ عیسیٰ بن سلمان ال خلیفہ نے رواں سال کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس کے دوران عمران خان کو بحرین کے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 15 دسمبر سے تین ممالک کے دوروں پر جائیں گے، جس کا آغاز وہ بحرین سے کریں گے، پھر سوئٹزر لینڈ جائیں گے اور اس کے بعد وہ ملائشیا کا دورہ کریں گے۔ عمران خان ملائشیا میں اپنے سرکاری دورہ ختم کرنے سے قبل جنیوا میں مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی بحرین نے اسی اعزاز سے نواز تھا۔


خبر کا کوڈ: 831508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831508/وزیراعظم-عمران-خان-کو-بحرین-کے-اعل-ی-ترین-سول-ایوارڈ-سے-نوازا-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org