0
Sunday 8 Dec 2019 16:37

زائرین کے مسائل کے حل کیلئے حکومت سے رابطے میں ہیں، اسد نقوی

زائرین کے مسائل کے حل کیلئے حکومت سے رابطے میں ہیں، اسد نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ زائرین کی مشکلات سے آگاہ، ویزہ کے حصول اور دیگر مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، تفتان بارڈر پر زائرین کا غیر ضروری اور تکلیف دہ قیام بھی ایک انتہائی تشویش ناک مسئلہ ہے، جس کی وجہ بعض اوقات قافلہ سالاروں کی ناقص انتظامی منصوبہ بندی بنتی ہے، تاہم اس مشکل کا مستقل حل نکالنا ہوگا، تاکہ مرد و خواتین اور بزرگوں کو بارڈر پر طویل قیام نہ کرنا پڑے۔

صوبہ بھر کے قافلہ سالاروں سے گفتگو کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت کی وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق سے اس سلسلے میں تفصیلی بات ہوچکی ہے اور انہیں ویزہ کے حصول سے لے کر سفر کے تمام مراحل میں پیش آنیوالی مشکلات سے نہ صرف آگاہ کیا گیا ہے بلکہ ان کے حل کیلئے فوری اور جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ اس موقع پر قافلہ سالار ندیم حیدر عابدی، سید محمد جاوید زیدی، سید نجم عباس، سید قاسم حسین، حکیم اسد زیدی، سجاد حسین، محمد نعیم صدیقی، سید صفدر عباس نقوی، مظہر بھوانہ اور سید علی رضا بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 831509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش