0
Sunday 8 Dec 2019 17:42

عوام کو ریلیف دینے کے تمام حکومتی دعوے جھوٹے ثابت ہوئے، محمد حسین محنتی

عوام کو ریلیف دینے کے تمام حکومتی دعوے جھوٹے ثابت ہوئے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ قرآن کے انقلابی پیغام پر عمل کرنے سے ہی ہماری زندگی میں روشنی آئیگی، مسائل سے نجات کا واحد حل قرآن و سنت کا نفاذ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکارپور، جندو دیرو، گاڑھو مقام خانپور اور قاضی پٹی میں جلسہ سیرت النبیؐ، اجتماع ارکان، ضلعی ذمہ داران سمیت مختلف عوامی دعوتی و تنظیمی اجتماعات سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن، سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا اور ضلعی امیر عبدالرحمان منگریو سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ معاشی سیاسی و اخلاقی کرپشن نے ملک و نظریہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، مہنگائی سمیت عام آدمی کو ریلیف دینے کے موجودہ حکمرانوں کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ مہنگائی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، پیٹرول، گیس سمیت یوٹلٹی بلوں میں مسلسل اضافہ کرکے عوام پر بجلی گرائی جا رہی ہے، اس صورتحال کے باوجود اگر کوئی حکمران ملک میں مہنگائی کے خاتمے کے دعوے کرتا ہے، تو وہ قوم کے ساتھ دھوکہ اور جھوٹ بولتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 831513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش