QR CodeQR Code

تاحال ساڑھے 23 لاکھ یمنی بچے یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، اقوام متحدہ

8 Dec 2019 21:52

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ کے دوران بےگھر ہونے والے 36 لاکھ یمنی شہریوں کے درمیان 20 لاکھ بچے بھی موجود ہیں جن میں سے اکثر تعلیم و تربیت کی سہولیات سے محروم ہیں۔ اس رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ یمن میں سرگرم مسلح دہشتگرد گروہ بھی تقریبا 2 ہزار 700 بچوں سے جبری کام لے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف 3 لاکھ 68 ہزار یمنی بچے غذا اور پینے کے پانی کی قلت کا شکار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے اپنی نئی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ تاحال 7 ہزار بچے یمن پر مسلط کردہ پانچ سالہ سعودی جنگ کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جن میں جانبحق اور اپاہج بھی شامل ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ پانچ سالہ سعودی جنگ کے دوران تاحال 2 ہزار یمنی بچے جانبحق جبکہ 5 ہزار اپاہج ہو چکے ہیں۔

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق اس جنگ کے دوران بےگھر ہونے والے 36 لاکھ یمنی شہریوں کے درمیان 20 لاکھ یمنی بچے بھی موجود ہیں جن میں سے اکثر تعلیم و تربیت کی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ اس رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ یمن میں سرگرم مسلح دہشتگرد گروہ بھی تقریبا 2 ہزار 700 بچوں سے جبری کام لے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف 3 لاکھ 68 ہزار یمنی بچے غذا اور پینے کے پانی کی قلت کا شکار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 831516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831516/تاحال-ساڑھے-23-لاکھ-یمنی-بچے-یمن-پر-مسلط-کردہ-سعودی-جنگ-کی-بھینٹ-چڑھ-چکے-ہیں-اقوام-متحدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org