0
Sunday 8 Dec 2019 21:52

تاحال ساڑھے 23 لاکھ یمنی بچے یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، اقوام متحدہ

تاحال ساڑھے 23 لاکھ یمنی بچے یمن پر مسلط کردہ جنگ کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، اقوام متحدہ
تاحال ساڑھے 23 لاکھ یمنی بچے یمن پر مسلط کردہ جنگ کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے اپنی نئی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ تاحال 7 ہزار بچے یمن پر مسلط کردہ پانچ سالہ سعودی جنگ کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جن میں جانبحق اور اپاہج بھی شامل ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ پانچ سالہ سعودی جنگ کے دوران تاحال 2 ہزار یمنی بچے جانبحق جبکہ 5 ہزار اپاہج ہو چکے ہیں۔

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق اس جنگ کے دوران بےگھر ہونے والے 36 لاکھ یمنی شہریوں کے درمیان 20 لاکھ یمنی بچے بھی موجود ہیں جن میں سے اکثر تعلیم و تربیت کی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ اس رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ یمن میں سرگرم مسلح دہشتگرد گروہ بھی تقریبا 2 ہزار 700 بچوں سے جبری کام لے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف 3 لاکھ 68 ہزار یمنی بچے غذا اور پینے کے پانی کی قلت کا شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 831516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش