QR CodeQR Code

مریم نوز کے مائنس ہونے کا وقت آگیا ہے، جہانگیر ترین

8 Dec 2019 19:05

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ معیشت میں ہر دن کے ساتھ بہتری آرہی ہے، ملک کا بیڑا غرق کرنے والے بلاول بھٹو زرداری کے والد آصف زرداری اور نون لیگ ہے، اپوزیشن کو ان کی کرپشن کے باعث رگڑا لگ رہا ہے ، جن پر کیسز ہیں وہ خود کو بچانے کے لئے باہر جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سے ہے وہ مائنس نہیں ہوں گے لیکن مریم نواز کے مائنس ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی وجہ سے ہے، وہ ہیں تو پی ٹی آئی ہے، عمران خان مائنس نہیں ہو سکتے۔ مریم نواز کے مائنس ہونے کا وقت آ گیا ہے، لندن میں نواز شریف کی تیمارداری کے لیے ان کے بیٹے موجود ہیں۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ معیشت میں ہر دن کے ساتھ بہتری آرہی ہے، ملک کا بیڑا غرق کرنے والے بلاول بھٹو زرداری کے والد آصف زرداری اور نون لیگ ہے، اپوزیشن کو ان کی کرپشن کے باعث رگڑا لگ رہا ہے ، جن پر کیسز ہیں وہ خود کو بچانے کے لئے باہر جا رہے ہیں، آصف زرداری سے متعلق بھی لگتا ہے کہ بیماری کے باعث بیرون ملک جا سکتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کبھی آتے ہیں، کبھی چلے جاتے ہیں، ان کے بارے میں مجھے کچھ پتا نہیں چلتا۔

الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے حوالے سے جہانگیر ترین نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اور قانون سازی کا اختیار رکھتی ہے، ہماری اور اپوزیشن کی آئینی ذمے داری ہے کہ مل کر بیٹھیں۔ اتحادیوں کے تحفظات کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران سے ملاقات ہوئی ہے ان کے کوئی تحفظات نہیں، پہلے بھی اختر مینگل کے ساتھ مل کر معاملات حل کیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 831519

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831519/مریم-نوز-کے-مائنس-ہونے-کا-وقت-ا-گیا-ہے-جہانگیر-ترین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org