0
Sunday 8 Dec 2019 19:08

پاکستان ترقی کیلئے علاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے، عمران خان

پاکستان ترقی کیلئے علاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان انفرادی، قومی اور خطے کی ترقی کے لئے علاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے۔ 35ویں سارک چارٹر ڈے کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ سارک ممالک کے دور اندیش رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سارک چارٹر مرتب کیا۔ آج کا دن ہماری توجہ غربت، جہالت، بیماری اور پسماندگی کے خاتمے کی طرف دلاتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کے لئے پُرعزم ہے، توقع ہے کہ سارک پراسس میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی۔ پاکستان انفرادی، قومی اور خطے کی ترقی کے لئے علاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے، برابری اور باہمی عزت کے اصول پر کاربند رہتے ہوئے موثر علاقائی تعاون کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 831520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش