0
Sunday 8 Dec 2019 20:20

مراد علی شاہ کرپشن کی نانی ہیں، جلد دیگر چوروں کے ساتھ جیل جائیں گے، حلیم عادل شیخ

مراد علی شاہ کرپشن کی نانی ہیں، جلد دیگر چوروں کے ساتھ جیل جائیں گے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کراچی سے تھانو بولا خان پنچے، جہاں درگاہ پیر باقر شاہ جیلانی کے سالیانہ عرس کی رسومات میں شرکت کرکے درگاہ پر چادر چڑھائی، اس موقع پر پیر زمان شاہ جیلانی، مرتضیٰ شاہ جیلانی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ میڈٰیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آٹے، دودھ پر کنٹرول کرنا سندھ حکومت کا کام ہے جو مکمل فیل ہوچکی ہے، گزشتہ برس ایک بھی گندم کی بوری نہیں خریدی گئی، محکمہ فوڈ میں سرکاری گندم کی اربوں کی بوریاں بھی فروخت کردی گئیں تھی، گندم اور دودھ کی قیمتوں کا ڈالر سے کوئی تعلق نہیں ہے، سندھ حکومت کے محکمے غیر فعال ہیں، درگاہ باقر شاہ کے لئے وفاق کی جانب سے اسکیمیں دی جائیں گے، ہم عمران خان کے کھلاڑی ہیں جیسا وہ چاہے گا ہم ویسا کریں گے، ہم نے وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا تھا  کہ سندھ کو جنہوں نے تباہ کیا ہے وہ آزاد کیوں ہیں، مراد علی شاہ کرپشن کی نانی ہیں وہ آزاد کیوں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کو شکایات کی ہیں، ان کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے، عمران خان نے خاطر کرائی ہے کہ کسی بھی کرپٹ کو نہیں چھوڑیں گے، نہ کسی سے ڈیل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں بچے مر رہے ہیں ہم نے صحت کارڈ میں سندھ سے حصہ مانگا تھا لیکن انہوں نے اپنا حصہ نہیں دیا، سندھ حکومت اگر اپنا حصہ نہیں دے گی پھر بھی ہم عوام کو یہ سہولت دیں گے، تھر کے بعد سندھ کے مختلف شہروں کی عوام کو صحت کارڈ دیں گے، اب سندھ میں وفاق کی جانب سے اسکیمیں بھی دی جائیں گے، نواز شریف اور زرداری کی حکومت کو 15 سال گذرے ہیں، اربوں ڈالر کا قرضہ لیا گیا تھا، جو موجودہ حکومت ادا کر رہی ہے، بیماری کا ڈرامہ کرکے ایک چور ملک سے فرار ہوا ہے، قوم سب کا جان چکی ہے کہ کون ملک کا خیر خواہ ہے، جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے وہ ابھی تک آزاد گھوم رہے ہیں وہ بھی جیل جانے والے ہیں، کوئی بھی کرپٹ احتساب سے ہیں بچ سکتا۔
خبر کا کوڈ : 831532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش