0
Sunday 8 Dec 2019 20:40

تحریک انصاف کا نظریاتی کارکن بھی مایوسی کا شکار ہوگیا ہے، فاروق ستار

تحریک انصاف کا نظریاتی کارکن بھی مایوسی کا شکار ہوگیا ہے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا نظریاتی کارکن بھی مایوسی کا شکار ہوگیا ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کا رویہ سیاسی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں ہیومن رائٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق میئر کراچی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملکی سیاست میں تنزلی کی بنیادی وجہ طلبہ تنظیموں پر پابندی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ طلبہ یونین کو بحال ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا المیہ ہے کہ یہاں نظریاتی سیاست ختم ہورہی ہے اور ساری سیاست صرف مراعات، کرسی اور مفادات کے گرد گھوم رہی ہے۔ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے موجودہ طرز حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ملک میں جمہوریت آتی ہے تو اس میں سویلین آمریت قائم ہوجاتی ہے اور بدقسمتی سے اس وقت بھی یہی ہورہا ہے۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے استفسار کیا کہ مارشل لاء ادوار میں بلدیاتی نظام مضبوط اور جمہوریت میں کمزور کیوں ہوتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین و جمہوریت کے ثمرات کو عوام تک پہنچنے ہی نہیں دیا جاتا ہے۔ سندھ کے شہری علاقوں کی سیاست میں گزشتہ تین دہائیوں سے بھرپور اور انتہائی متحرک کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ میرا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے؟ تو میں کہتا ہوں کہ ہر پارٹی کا بنیادی نظریاتی کارکن میرا اثاثہ اور میری جماعت کا ستاتھی ہے خواہ اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مشورہ دیا کہ اگر عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آئے ہیں تو اپنا رویہ سیاسی بنائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملک میں معاشی بحران بڑھ رہا ہے اور اگر ایسے میں سیاسی بحران بھی پیدا ہوگیا تو موجودہ نظام بےحد کمزور ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 831534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش