0
Sunday 8 Dec 2019 20:45

سندھ حکومت اور آئی جی سندھ ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے

سندھ حکومت اور آئی جی سندھ ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت اور آئی جی پولیس کے درميان ايک اور اختلاف سامنے آگيا ہے۔ صوبائی حکومت نے وڈيروں کے خلاف آواز اٹھانے پر ايس ايس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان کو معطل کرکے صوبہ بدر کرنے کا حکم دیا، جس پر آئی جی سندھ نے ڈاکٹر رضوان کو فون کرکے چارج چھوڑنے سے روک دیا۔ ايس ايس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان نے 24 نومبر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ پولیس بااثر وڈیروں اور ڈاکوؤں سے ڈرتی ہے، وڈیرے ڈاکوؤں کی پشت پناہی کرتے ہیں اور جب پولیس ان کے خلاف کارروائی کرتی ہے تو اعلیٰ حکام پولیس کی مدد نہیں کرتے۔ اس بیان کے بعد گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکٹر رضوان کو معطل کرتے ہوئے صوبہ بدر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا مگر آئی جی سندھ اس کے خلاف کھڑے ہوگئے۔ آئی جی نے ڈاکٹر رضوان کر فون کرکے چارج چھوڑنے سے روک دیا اور ہدایت کردی کہ جب تک میں اجازت نہ دوں آپ نے ڈیوٹی جاری رکھنی ہے اور کسی صورت چارج چھوڑنا نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 831535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش