0
Sunday 8 Dec 2019 20:50

ایم ڈبلیو ایم بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی کی رسم قل، علامہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی شرکت 

ایم ڈبلیو ایم بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی کی رسم قل، علامہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی شرکت 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی جو دو روز قبل انتقال کر گئے تھے، ان کی رسم قل خوانی ادا کر دی گئی، رسم قل خوانی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ قل خوانی میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، لیہ، بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ کے تنظیمی افراد سمیت ممبر صوبائی اسمبلی سعید اکبر نوانی سمیت اہل علاقہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے بڑے صاحبزادے کی دستار بندی بھی کرائی گئی، رہنماوں نے اپنے خطاب میں سفیر حسین شہانی کی قومی اور ملی خدمات کو سراہا، رہنماوں کا کہنا تھا کہ سفیر حسین شہانی ایک نڈر، شجاع، بے باک اور امام حسین کے حقیقی سفیر تھے، جنہوں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا۔ 
خبر کا کوڈ : 831536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش