0
Sunday 8 Dec 2019 20:55

ڈیرہ اسماعیل خان میں پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا قتل

ڈیرہ اسماعیل خان میں پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا قتل
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رتہ کلاچی میں پسند کی شادی کے تنازع پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے قریب رتہ کلاچی میں نامعلوم افراد نے پسند کی شادی کرنے والے نورولی اور مینا بی بی کو گھر میں گھس کر سر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی اور بنوں سے آکر ڈیرہ اسماعیل خان میں رہائش پذیر تھے، دونوں کے خاندانوں میں راضی نامے کیلئے گفت و شنید اور جرگے بھی جاری تھے۔ دوسری جانب صدر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 831537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش