QR CodeQR Code

مخالفین ہمارے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، سعید غنی

8 Dec 2019 21:08

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و محنت سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کی ترجیحات میں سب سے پہلی ترجیح عوام الناس کو ہر طرح کی بنیادی سہولت پہچانا ہے، جس کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین ہمارے تیزی سے مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے وہ ہم پر بے بنیاد الزامات لگا تے رہتے ہیں۔ کراچی کی منظور کالونی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کی ترجیحات میں سب سے پہلی ترجیح عوام الناس کو ہر طرح کی بنیادی سہولت پہچانا ہے، جس کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے اچانک دورے کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے منظور کالونی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں اور نالوں کی تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیا۔ سعید غنی نے متعلقہ اداروں کے افسران کو جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے علاقے کے لوگوں میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل کی بابت بات چیت کی۔ سعید غنی نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ بھی یہاں آتے رہیں گے اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 831541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831541/مخالفین-ہمارے-ترقیاتی-کاموں-کی-وجہ-سے-بوکھلاہٹ-کا-شکار-ہیں-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org