0
Sunday 8 Dec 2019 22:25

جنرل قمر جاوید باجوہ کی داتا دربار پر حاضری

جنرل قمر جاوید باجوہ کی داتا دربار پر حاضری
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے داتا دربار پر حاضری دی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے داتا دربار پر فاتحہ خوانی کی، چادر چڑھائی اور پھول بھی رکھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق داتا دربار میں حاضری کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔ یاد رہے کہ تین دن قبل بہاولپور کے قریب سرمائی تربیتی مشقوں کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ پاک افواج ہر طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، تربیتی مشقیں حربی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دیتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپور کے قریب اسٹرائیک کور کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر آرمی چیف نے سرمائی تربیتی مشقیں دیکھیں، اس کے علاوہ آرمی چیف نے ٹرانس فرنٹیئر آپریشنز کا بھی جائزہ لیا۔ ان مشقوں میں پاک فضائیہ اور سعودی زمینی افواج کے دستے بھی شریک تھے، سعودی افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل احمد بن عبداللہ المقرن نے بھی یہ مشقیں دیکھیں جب کہ آرمی چیف نے پاک فضائیہ سمیت تمام شرکا کے تربیتی معیار کی تعریف کی۔

 
خبر کا کوڈ : 831549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش