0
Sunday 8 Dec 2019 22:50

پاراچنار، بادشاہ انور غگ کمیٹی کا پولیو مہم کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان

پاراچنار، بادشاہ انور غگ کمیٹی کا پولیو مہم کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بادشاہ انور غگ کمیٹی نے ضلع کرم، اورکزئی اور ہنگو میں پولیو کے قطرے پلانے اور دیگر حکومتی مراعات سے بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ولی اللہ حضرت سید میر انور بادشاہ کی مزار کی تعمیر اور زائرین کیلئے کھولنے کی حکومتی یقین دہانی سے ان کے ہزاروں مریدوں اور عقیدت مندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پاراچنار پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بادشاہ انور غگ کمیٹی کے رہنماؤں سید راحت حسین میاں، کربلائی نور زمان، ماہر حسن، حاجی شبیر حسین، مظہر علی، عباس غلام اور دیگر نے کہا کہ بادشاہ میر انور کا مزار گزشتہ پچیس سالوں سے بند ہے، جس کی وجہ سے مزارخ ستہ حالی کا شکار ہے جبکہ پچیس سالوں سے ان کے معتقدین میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایک سالہ جدوجہد کے بعد حکومتی سطح پر ہماری شنوائی ہوئی، پی ٹی آئی حکومت نے کرتار پور میں سکھ برادری کے مذہبی گردوارہ سرکاری سطح پر تعمیر کیا، جس نے نہ صرف سکھ برادری بلکہ ہندوستان اور پاکستان کے عوام کے دل جیت لئے، اسی طرح ولی اللہ حضرت بادشاہ انور کے مزار کو بھی تعمیر و تزئین اور اسے عام زائرین کے لئے کھولنا مستحسن اقدام ہوگا۔

انہوں نے پاک فوج کے بریگیڈیئر نجف عباس اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے مزار کھولنے کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج کے اس اقدام سے ضلع کرم، ہنگو اورکزئی میں لاکھوں مریدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس اعلان کے بعد انہوں نے پولیو مہم سے بائیکاٹ کے خاتمے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ عنقریب ضلع کرم میں بادشاہ انور سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام قبائلی عمائدین اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 831554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش