QR CodeQR Code

پاراچنار میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

8 Dec 2019 23:08

سردی میں اضافہ کیوجہ سے سرشام لوگ گھروں میں چلے جاتے ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ چند دنوں تک شائد برفباری کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے سرحدی علاقہ پاراچنار میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث جلانے کی لکڑی اور خشک میوہ جات کی خرید و فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سردی میں اضافہ کیوجہ سے سرشام لوگ گھروں میں چلے جاتے ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ چند دنوں تک شائد برفباری کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا۔ پاراچنار اور اس کے گرد و نواح میں سردی کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے، بجلی کا مسئلہ اب تک پاراچنار میں حل نہیں ہوسکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 831557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831557/پاراچنار-میں-سردی-کی-شدت-اضافہ-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org