QR CodeQR Code

اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ایک روزہ مالک اشتر ورکشاپ کا انعقاد

8 Dec 2019 23:41

ایم ڈبلیو ایم شعبہ جوان کے زیر اہتمام نوجوانوں کی تربیت کیلئے ایک روزہ مالکِ اشتر ورکشاپ (بعنوانِ مالک ِ اشتر کی سیاسی و اجتماعی جدوجہد) کا انعقاد کیا گیا، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ حسنین گردیزی، علامہ ڈاکٹر یونس، علامہ اقبال بہشتی و دیگر نے ورکشاپ میں شریک نوجوانوں کو مختلف موضوعات پر لیکچر دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان (شعبہ جوان) کے زیر اہتمام نوجوانوں کی تربیت کے لیے ایک روزہ مالکِ اشتر ورکشاپ (بعنوانِ مالک ِ اشتر کی سیاسی و اجتماعی جدوجہد) کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز بہشتی، علامہ حسنین گردیزی، علامہ ڈاکٹر یونس، علامہ اقبال بہشتی، علامہ حر شبیری، نثار فیضی، ملک اقرار حسین، علامہ ضیغم عباس حسینی، علامہ ظہیرالحسن کربلائی اور مظاہر حسین شگری نے ورکشاپ میں شریک نوجوانوں کو مختلف موضوعات پر لیکچر دیئے۔ آخر میں علامہ حُر شبیری نے تمام نوجوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔


خبر کا کوڈ: 831559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831559/اسلام-ا-باد-ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-ایک-روزہ-مالک-اشتر-ورکشاپ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org