QR CodeQR Code

ملتان میں آئی ایس او کے زیراہتمام شب شہداء کا اہتمام، شہدائے ملت کو خراج تحسین پیش

9 Dec 2019 01:15

شب شہداء کی محفل میں جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے شہداء کے خانوادگان نے بھی شرکت کی، اس موقع پر اسکاوٹس کیجانب سے شہداء کو سلامی بھی پیش کی گئی، محفل شب شہداء میں شہداء کے حوالے سے تصاویری نمائش لگائی گئی اور شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے کیلئے میدان شہداء سجایا گیا۔


 اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے 43ویں سالانہ ''اتحاد ملت و استحکام پاکستان '' کنونشن کے موقع پر شہدائے ملت جعفریہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شب شہداء کا انعقاد کیا گیا، شب شہداء کی محفل میں جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے شہداء کے خانوادگان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اسکاوٹس کی جانب سے شہداء کو سلامی بھی پیش کی گئی، محفل شب شہداء میں شہدا کے حوالے سے تصاویری نمائش لگائی گئی اور شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے میدان شہداء سجایا گیا۔

شب شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی سکالر مولانا نقی ہاشمی کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارے ملت کے ماتھے کا جھومر ہیں، شہداء نے ہمارے ملک کی اور ہماری قوم کی اپنے خون کے ساتھ آبیاری کی ہے، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں اور ان کے مشن کو آگے بڑھائیں۔ شہداء کی روحیں آج بھی ہمارے ساتھ ہیں اور ہر مشکل مرحلے پر وہ ہماری رہنمائی کرتی ہیں، جو قومیں اپنے محسنوں کو اور شہداء کو فراموش کر دیتی ہیں، وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے اسلام اور بالخصوص شہدائے ملت جعفریہ نے اپنے خون کے ذریعے اس ملک اور قوم کی ایسی خدمت کی ہے، جس کی مثال نہیں ملتی، ہمیں اپنی مشکلات میں شہداء کی پاک و پاکیزہ روح سے مدد کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 831570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831570/ملتان-میں-آئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-شب-شہداء-کا-اہتمام-شہدائے-ملت-کو-خراج-تحسین-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org