QR CodeQR Code

علامہ ناصر عباس جعفری کا دورہ قصر زینب، سید وزارت حسین نقوی کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی

9 Dec 2019 01:44

وزارت حسین نقوی مرحوم کے بیٹے سے ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مرحوم سید وزارت حسین نقوی کا قومیات میں بڑا اہم کردار تھا، انکی قربانیاں ملت جعفریہ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ بھکر کے دوران مشہور و معروف قدیمی امام بارگاہ قصر زینب کا دورہ کیا، تحریک جعفریہ کے سرگرم سینیئر رہنما وزارت حسین نقوی کے بیٹے سید سکندر حسین نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا استقبال کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس موقع پر سید وزارت حسین نقوی کی اہلیہ کی وفات پر ان کے بیٹے سے اظہار افسوس کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، بعدازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سید وزارت حسین نقوی کی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مرحوم سید وزارت حسین نقوی کا قومیات میں بڑا اہم کردار تھا، ان کی قربانیاں ملت جعفریہ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے، قصر زینب کے مہتمم سید سکندر حسین نقوی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے قصر زینب آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 831574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831574/علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کا-دورہ-قصر-زینب-سید-وزارت-حسین-نقوی-کی-اہلیہ-وفات-پر-فاتحہ-خوانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org