0
Monday 9 Dec 2019 09:54

لنگرخانے کھول کر کارخانوں پر تالے لگا دیے گئے، جاوید لطیف

لنگرخانے کھول کر کارخانوں پر تالے لگا دیے گئے، جاوید لطیف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے ایک سازش کے تحت معیشت کو کمزور کیا جا رہا ہے، لنگرخانے کھول کر کارخانوں پر تالے لگا دیے گئے ہیں، قوم کو بھکاری بنا دیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کا شیخوپورہ میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال سے ملک میں مہنگائی بڑی ہے، نوکریاں دینے کی بجائے چھینی جا رہی ہیں، لوگ ریلیف کا سوال کریں تو موصوف کہتے ہیں این آر او مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نااہل اور ناکام حکومت کی بددیانتی جاری ہے، روپے کی قدر کم کر کے عالمی مالیاتی اداروں سے قرضہ لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 831598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش