0
Tuesday 5 Jul 2011 20:22

آسڑیلیا نے بھی خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی لگا دی

آسڑیلیا نے بھی خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی لگا دی
سڈنی:اسلام ٹائمز۔ یورپ کے کئی ممالک کے بعد آسڑیلیا نے بھی مسلم خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ آسٹریلیا میں مسلم خواتین کے حجاب پہننے کو ایک برائی تصور کیا جانے لگا ہے اور حکومت نے حجاب کو معاشرتی تعلقات میں بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں عوامی مقامات اور عدالتوں میں چہرہ چھپانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس اسٹیشن بلا کر نقاب اتارنے کا کہا جائے گا۔ پابندی کی خلاف ورزی پر سزا کا تعین ابھی نہیں کیا گیا ہے۔ فرانس، ہالینڈ، ڈنمارک اور اسپین سمیت بارہ یورپی ممالک میں حجاب پہننے پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے اور اب یہ تعصب آسٹریلیا تک پہنچ گیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 83160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش