QR CodeQR Code

بدعنوانی کے باعث معاشرے میں بدامنی اور مایوسی پھیلتی ہے، عثمان بزدار

9 Dec 2019 11:03

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کرپشن نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا اور بدعنوانی سماجی ظلم کے مترادف ہے، کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے اور نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بنے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بدعنوانی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کرپشن نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا اور بدعنوانی سماجی ظلم کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے اپنے منصب اور ملک سے غداری کرتے ہیں جب کہ بدعنوانی کے باعث معاشرے میں بدامنی اور مایوسی پھیلتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے اور نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بنے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 831623

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831623/بدعنوانی-کے-باعث-معاشرے-میں-بدامنی-اور-مایوسی-پھیلتی-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org