QR CodeQR Code

نیول بیس پر سعودی اہلکار کی فائرنگ دہشتگردی نہیں، ڈونالڈ ٹرامپ

9 Dec 2019 11:05

امریکی سکیورٹی ایجنسیوں نے سعودی فضائیہ کے اہلکار کے تینوں دوستوں سمیت 10 سعودی طلبا کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ فلوریڈا کی نیول بیس پر سعودی فضائیہ کے اہلکار کے حملے کو ابھی دہشت گردی کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی اہلکار کا نام سعید الشمرانی تھا جو سعودی فضائیہ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ تھا اور امریکی بحری اڈے پر تربیت حاصل کر رہا تھا۔ رپورٹس کے مطابق سعید الشمرانی نے حملے سے چند روز پہلے گھر پر تین دوستوں کی دعوت کی تھی اور رات کے کھانے کے بعد دوستوں کے ساتھ لوگوں پر فائرنگ کی ویڈیوز دیکھی تھیں۔ امریکی تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت سعید کے تینوں دوست عمارت کے باہر موجود تھے جن میں سے ایک دوست عمارت کے باہر ویڈیو بنا رہا تھا اور باقی دو دوست کار میں بیٹھے فائرنگ کا منظر دیکھ رہے تھے۔ امریکی سکیورٹی ایجنسیوں نے سعودی فضائیہ کے اہلکار کے تینوں دوستوں سمیت 10 سعودی طلبا کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 831624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831624/نیول-بیس-پر-سعودی-اہلکار-کی-فائرنگ-دہشتگردی-نہیں-ڈونالڈ-ٹرامپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org