QR CodeQR Code

وزیراعظم کے انتخاب کیلئے رائے شماری کرائی جائے، نیتن یاہو

9 Dec 2019 11:14

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ بینی گانٹز کی زیر قیادت نیلے، سفید اتحاد کے رویے کی وجہ سے ملک میں کولیشن حکومت قائم نہیں ہو پا رہی۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے تجویز پیش کی ہے کہ لیکوڈ پارٹی اور نیلے، سفید اتحاد کے درمیان کولیشن کے نتیجے میں اگر حکومت قائم نہیں ہوتی تو ملک میں قبل از وقت عام انتخابات کی جگہ صرف وزیراعظم کے انتخاب کے لئے رائے شماری کروائی جائے۔ نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ بینی گانٹز کی زیر قیادت نیلے، سفید اتحاد کے رویے کی وجہ سے ملک میں کولیشن حکومت قائم نہیں ہو پا رہی۔ انہوں نے گانٹز سے ایک دفعہ پھر اتحاد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ لیکوڈ پارٹی اور نیلے، سفید اتحاد کے درمیان کولیشن حکومت قائم ہونے کے لئے ابھی تاخیر نہیں ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 831625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831625/وزیراعظم-کے-انتخاب-کیلئے-رائے-شماری-کرائی-جائے-نیتن-یاہو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org