QR CodeQR Code

مریم نواز سیاست کریں گی جیسے پہلے کرتی رہی ہیں، طلال چوہدری

9 Dec 2019 11:22

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماء نے کہا کہ نواز شریف پہلے بھی لندن گئے تھے، اس وقت کوئی سیکیورٹی بانڈ نہیں لیے گئے، مسلم لیگ (ن) کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، مسلم لیگ پر تمام مقدمات پارٹی کو نشانہ بنانے اور حکومت چلانے کیلئے بنائے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چودھری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنے نظریے پر کھڑی ہے، نواز شریف اور پارٹی ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر قائم ہے، مریم نواز سیاست کریں گی جیسے پہلے کرتی رہی ہیں، مریم نواز کو کس وقت جلسہ کرنا ہے یا پروگرام کرنا ہے یہ فیصلہ پارٹی کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پہلے بھی لندن گئے تھے، اس وقت کوئی سیکیورٹی بانڈ نہیں لیے گئے، مسلم لیگ (ن) کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، مسلم لیگ پر تمام مقدمات پارٹی کو نشانہ بنانے اور حکومت چلانے کیلئے بنائے گئے، تمام مقدمات سیاسی انتقام کی بنیاد پر قائم کیے گئے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ جعلی حکومت کا نعرے مریم نواز نے لگایا تھا، جو ہر ایک کی زبان پر ہے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں سلیکٹڈ حکومت نہیں ہونی چاہیے، ملک میں اصلی حکومت کٹھ پتلی نہیں ووٹوں سے آنی چاہیے۔
 


خبر کا کوڈ: 831627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831627/مریم-نواز-سیاست-کریں-گی-جیسے-پہلے-کرتی-رہی-ہیں-طلال-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org