0
Monday 9 Dec 2019 11:40

شاہ محمود قریشی 9ویں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ

شاہ محمود قریشی 9ویں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوگئے۔ وزیر خارجہ استنبول میں منعقدہ 9ویں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکی چلے گئے، وزیر خارجہ استنبول میں منعقدہ 9ویں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ ترکی میں مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندگان سے بھی ملیں گے، شاہ محمود قریشی مختلف علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے، وزیر خارجہ شرکاء کو افغان امن عمل اور خطے میں قیام امن سے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 831634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش